آسٹریلیا،23مارچ(ایجنسی) چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ Li Keqiangنے آسٹریلیا کا پانچ روزہ دورہ شروع کر دیا ہے، جس میں تجارت کو مرکزی موضوع کی حیثیت حاصل ہے۔ آج آسٹریلوی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے لی نے تجارتی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی پالیسیوں سے
خبردار کیا اور کہا کہ اُن کا ملک آسٹریلیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دیتے ہوئے آسٹریلیا کے ساتھ تجارت میں پچاس ارب ڈالر کے خسارے کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ اقتصادی اصلاحات کے عمل کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائے۔ واضح رہے کہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی ملک ہے۔ آسٹریلیوی وزیر اعظم میلکم ٹَرن بُل نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان نئے باہمی سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔